روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے زخمی اہلکاروں میں اسمارٹ وہیل چیئرز کی دوسری کھیپ تقسیم

الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی ہدایت پر، سیکیورٹی فورسز کے زخمی اہلکاروں کے لئے اسمارٹ وہیل چیئرزکی دوسری کھیپ عطیہ کی ہے۔

الکفیل ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاسم الابراہیمی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، " ہم نے وہیل چیئرز کی دوسری کھیپ دیالہ، صلاح الدین، بغداد اور کربلا گورنریٹ زخمی سیکورٹی فورسز میں تقسیم کرنا شروع کر دی ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ فتوی دفاع وطن کے آغاز سے لیکر اب تک جناب سید احمد الصافی نے سیکورٹی فورسز اور پاپولر موبلائزیشن کے شہید اہلکاروں کے لواحقین اور زخمیوں کی امداد اور بحالی پر غیر معمولی توجہ دی ہے اور ان کی ہدایت پرالکفیل ہسپتال نے 2015 سے لے کر اب تک ہزاروں افراد کے لیے مفت طبی خدمات فراہم کیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "روضۂ مبارک حضرت عباس (ع) شہداء کے خاندانوں اور غازیوں کے لئے اپنی حمایت اور تعاون جاری رکھے گا کیونکہ انھوں نے اس ملک کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور بڑی قربانیاں دی ہیں۔"

سیکیورٹی فورسز کے زخمی اہلکاروں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور الکفیل سپر سپیشلٹی ہسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا روضہ مبارک کی جانب سے یہ امداد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے آغاز سے لے کر آج تک علاج اور تعاون کی صورت جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: