عید الفطر کے مبارک موقع پ علامہ سید احمد الصافی (دام عزہ) کی علامہ شیخ عبدالمہدی الکربلائی (دام عزہ) سے ملاقات

عید الفطر کے مبارک موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متولی شرعی علامہ سید احمد الصافی (دام عزہ) نے روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) میں حاضری کی سعادت حاصل کی اور روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) کے متولی شرعی علامہ شیخ عبدالمہدی الکربلائی (دام عزہ) سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین، ان کے نائب اور مجلس ادارہ کے ارکان اور روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) کے سیکرٹری جنرل جناب حسن راشد العبیجی بھی موجود تھے۔

اس ملاقات میں عیدالفطر کے بابرکت موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی گئی اور دونوں مقامات مقدسہ کے درمیان مشترکہ تعاون، مسلسل ہم آہنگی اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: