روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ترقی و پائیدار ترقی کی جانب سے اپنے شعبے سے وابستہ سٹاف کے لیے (گرافک ڈیزائن کی بنیادی باتیں) کے عنوان سے ایک تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد ان کی مہارت اور تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔
ورکشاپ کے ٹرینر علی سالم السالم نے کہا، "ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو سب سے مشہور ڈیزائن پروگرام (فوٹو شاپ) کی بنیادی تفصیلات سے متعارف کرانا ، اس پروگرام کے سب سے اہم ٹولز اور مینیو کی وضاحت کرنا، اور انہیں ڈیزائن میں استعمال کرنے، امیج پروسیسنگ اور اثرات شامل کرنے کے طریقے بتانا ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا، "ورکشاپ میں کئی موضوعات شامل تھے، جن میں سب سے اہم تھے: ڈیزائن کا تصور، ڈیزائن پروگرام، امیج پروسیسنگ، ڈیزائن ٹولز، اور ڈرائنگ ٹولز۔"
انہوں نے وضاحت کی، "یہ ورکشاپ دو دنتک جاری رہی اور ہرروز تین گھنٹے کے ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔"
یہ بات قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ترقی اور پائیدار ترقی کا محکمہ مختلف شعبوں اور تخصصات میں روضہ مقدس سے وابستہ افراد کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے ورکشاپس اور سائنسی کورسز کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔