شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے یوم انہدام جنت البقیع کے احیاء کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے ائمہ معصومین علیہم السلام، ازواج مطہرات اور اصحاب رسول (صلی الله علیه و آله) کی قبروں کی انہدام و تباہی کی برسی کے موقع پر ایک عزائی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب کربلا میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے وابستہ الصدیقه الطاهره (عليها السلام) مرکز کی عمارت میں منعقد ہوئی جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلا سے وابستہ وویمن سٹاف کے علاوہ خواتین زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے اہل بیت(ع) سے وابستہ ایام کے احیاء کے لئےخصوصی عزائی تقریبات اور مجالس کے انعقاد کیا جاتا ہے اور آج کی یہ مجلس عزاء بھی اسی پروگرام کا تسلسل ہےاور اس المناک مناسبت کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سالانہ پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی گئی تھی۔

تقریب کا آغاز قرآن کریم کی آیات کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد محترمہ ابتهال مهدی نے جنت البقیع کی تاریخ ، فضلیت اور اس ظلم عظیم کے بارے میں گفتگو کی اورقبروں کے تقدس و تعمیر کے جواز اور اس کے متعلق کئی پہلووں پر روشنی ڈالی جو درج ذیل تھے:

- قرآن کریم کی نظر میں قبروں کی تعمیر کا جواز۔
- جنت البقیع کیا ہے؟
- کتنی بار مقدس قبروں کی بے حرمتی اور تباہی ہوئی ہے؟
- جنت البقیع میں کون دفن ہیں؟

مجلس کے اختتام کچھ احادیث مبارکہ اور تعجیل ظہور امام زمانہ علیہ السلام کے لئے دعائے فرج پڑھی گئی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ شعبہ خطابت برائے خواتین اہل بیت(ع) کے ایام شہادت کے احیاء کے لئےعزائی تقریبات اور مجالس کے انعقاد اور اہل بیت (ع) کی فکر اور تعلیمات کو جدید طریقوں کہ جو زمانے کے ساتھ ہم آہنگ ہوں اور حقائق کو سمجھنے میں معاون ہوں، سے پھیلانے کے لئےپرعزم ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: