ان دنوں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے نیٹ ورک اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن کی جانب سے جنت البقیع کی تباہی و انہدام سے متلعق شروع کی گئی پہلی خصوصی ویب سائٹ (بقیع الغرقد ) کے اجراء کی گیارہویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
یہ ویب سائٹ، جو کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل گلوبل نیٹ ورک سے منسلک اہم ترین سائٹس میں سے ایک ہے ، 1432 ہجری میں جنت البقیع کی تباہی و انہدام کی 88ویں برسی پرشروع کی گئی تھی تاکہ جنت البقیع کی تباہی و بربادی، وہاں مدفون برگزیدہ ہستیوں اور ائمہ البقیع علیہم السلام کی قبروں اور مزارات کے انہدام کے سانحے اور اس ہولناک جرم کو دنیا کے سامنے آشکار کیا جا سکے۔
اس سائٹ کا باضابطہ افتتاح روضہ مبارک ابا الفضل العباس (ع) میں ہوا، جس میں روضہ مبارک ابا الفضل العباس (ع) کے متولی شرعی جناب سید احمد الصافی، اس وقت کے سیکرٹری جنرل ، نجف میں مذہبی مراجعین کےنمائندوں، حرمین شریفین کربلا کے نمائندوں اور متعدد مذہبی، ثقافتی، علمی اور میڈیا شخصیات نے شرکت کی۔
یہ سائٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ایک تعاون کے طور پر آئی ہے، تاکہ ائمہ معصومین علیہم السلام کے مقبروں کی تباہی و انہدام اور ان کے ساتھ کیا ہوا اس پر روشنی ڈالی جائے تاکہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کوئی بھی شخص اس کے بارے میں جان سکے۔
اس ویب سائٹ کو دیکھنے کے لیے جو کئی بار تیار اور اپ ڈیٹ ہو چکی ہے، اس لنک پر کلک کریں: https://albaqee.alkafeel.net/