ایرانی وزیر تعلیم کا سالانہ تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پویلین کا دورہ

ایرانی وزیر تعلیم جناب سید یوسف نوری نے سالانہ تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں شریک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پویلین کا دورہ کیا۔

وزیر تعلیم نے روضہ مقدس کے ثقافتی پویلین میں پیش کی گئی کتابوں، انسائیکلوپیڈیاز اور مختلف اشاعتوں کا جائزہ لیا اور اسلامی فکر کی خدمت کے لیے حرم مقدس کی طرف سے کی جانے والی عظیم ثقافتی کوششوں کی تعریف کی۔

جناب نوری نے پویلین کے انچارج اور وہاں موجود عملے کا شکریہ ادا کیا اور مطبوعات اور کتابوں کوفنکارانہ اور شاندارانداز میں پیش کرنے کو بے حد سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: