الکفیل نیشنل فورم فار روبوٹکس اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایپلی کیشنز اختتام پذیر

الکفیل نیشنل فورم فار روبوٹکس اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایپلی کیشنز کی سرگرمیاں آج جمعرات کی سہ پہر اپنے اختتام کو پہنچیں۔ یہ سائنسی فورم روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی اور اسکول ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے العمید یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس فورم کی اختتامی تقریب العمید یونیورسٹی کے المجتبیٰ ہال میں منعقد کی گئی۔

اختتامی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضال الشامی، متعدد عہدیداران، وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق اور وزارت تعلیم کے نمائندوں کے علاوہ، عراق کے مختلف گورنریٹس سے یونیورسٹیوں اور نظامت تعلیم کی نمائندگی کرنے والے وفود کے ساتھ ساتھ فورم کے شرکاء نے شرکت کی.

اختتامی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد بہترین سائنسی ماڈل و اپلیکیشن و پروجیکٹ کے انتخاب کے لئے جیوری کمیٹی کے چیئرمین اور وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے شعبہ انٹرپرینیورئل پروجیکٹس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف خلف یوسف نے خطاب کیا۔ ، جس میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) ہمیشہ اپنے معیاری منصوبوں کے ذریعے تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کا سرپرست ہے۔ اور یہ فورم اس بات کا ثبوت ہے ، کیونکہ یہ عراق میں پہلی بار منعقد ہونے والا ایک معیاری فورم ہے جہاں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے میدان میں تخلیقی صلاحیتوں اور ایجادات کے اس پلیٹ فارم پر اعلیٰ تعلیم اور تعلیم کی دو نسلیں ملیں گی۔ . اس لیے ہم سرکاری اداروں اور نجی شعبے کو اس سے مستفید ہونے کی دعوت دیتے ہیں...

اس کے بعد اس فورم مقابلے کے فاتحین کا اعلان کیا گیا، اور وہ حسب ذیل تھے:

یونیورسٹی کے فاتحین طالب علم :

پہلی پوزیشن: مستنصریہ یونیورسٹی کے مہند شاکر محمود ( ہوا کے بہاؤ کی تشخیص کے لیے ایک روبوٹ ڈیزائن کرنا)۔

دوسری پوزیشن: عراقی یونیورسٹی کے طالب علم اسماعیل لیث (فضائی آلودگی کی پیمائش کے لیے ڈرون ڈیزائن کرنا)۔

تیسری پوزیشن: تکریت یونیورسٹی کے طالب علم حسن ہادی خضر ( ریفائنری کے کارکنوں کے لیے اسمارٹ ہیلمٹ ڈیزائن کرنا)۔

وزارت تعلیم کے فاتحین طلباء :

پہلی پوزیشن: کرخ ڈائریکٹوریٹ کے طالب علم لیث محمد طارق ( لیزر ڈیوائس (CNC) کا ڈیزائن)۔

دوسری پوزیشن: کرخ ڈائریکٹوریٹ کی طالبہ زینب علی الشمّاع (لینیئر ٹریکنگ روبوٹ)۔

تیسری پوزیشن: صوبہ نینویٰ سے تعلق رکھنے والے طالب علم علی زین الدین احمد (ماسک اور سمارٹ مزل)۔

تیسری خصوصی پوزیشن:رصافہ کے طالب علم مصطفی عصام بڑے جانوروں کے پھیلاؤ کو کم کرنے کا منصوبہ۔

اس کے بعد اس فورم کے فاتحین کو اعزازت سے نوازا گیا، نیز فورم کی تیاری اور سائنسی کمیٹیوں کے علاوہ وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے نمائندوں، یونیورسٹیوں کے نمائندوں، وزارت تعلیم اور اس کے نظامت کے نمائندوں اوراس فورم کے قیام کے لیے معاون اداروں کے نمائیدوں کو بھی اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: