روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کربلا گورنریٹ میں سیکورٹی اور سروسز کے شعبہ جات سے وابستہ سٹاف کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے(وقفة) کےعنوان سے ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اس سلسلے کا پہلا پروگرام شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کربلا ٹریفک پولیس کے لئے منعقد کیا گیا۔
مذکورہ شعبے کے پروفیسر رسول ناجی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی ہدایت ہم نے کربلا گورنریٹ میں سیکورٹی اور سروسز کے شعبہ جات کے ساتھ رابطے کے لیے ایک نیا پروگرام (وقفة) شروع کیا ہے، جس کا مقصد ان شعبہ جات سے وابستہ سٹاف کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان میں مثالی کارکردگی دکھانے کی تحریک پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا، "اس سلسلے کا پہلا پروگرام کربلا ٹریفک پولیس کے لئے منعقد کیا گیا تھا اور یہ خصوصی طور پر ہفتہ ٹریفک کی مناسبت سے منعقد کیا گیا تھا۔(وقفة) پروگرام کی ٹیم نے ڈائریکٹوریٹ آف کربلا ٹریفک پولیس کا دورہ کیا اور وہاں موجود سٹاف سے ملاقات کی اور ملک و قوم کی خدمت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انھیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی کا سلام اور نیک خواہشات پر مشتمل پیغام پہنچایا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے تبرکات اور تحائف پیش کئے۔ اس کے بعد ہم نے چوراہوں اور اسٹیشننگ پوائنٹس پر تعینات ٹریفک سارجنٹس سے ملاقاتیں کیں اور انھیں بھی سید احمد الصافی کا سلام اور نیک خواہشات پر مشتمل پیغام اور تحائف پیش کئے۔"
ٹریفک پولیس کے ٹریفک ڈائریکٹر بریگیڈیئرنجم عبد الزهرة حسن نے روضہ مبارک کے اس مہربان اور انسان دوست اقدام پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ روضہ مبارک ٹریفک پولیس کی مدد کرنے، زائرین کرام کو بہترین خدمات فراہم کرنے اور شہریوں کو قانون پر عمل درآمد کی تلقین کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے۔