الکفیل فورم برائے مصنوعی ذہانت اور روبوٹ ایپلی کیشنز میں شرکت کرنے والے طلباء اور پروفیسرز کے لیے جشن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی اور اسکول ریلیشن ڈویژن نے الکفیل فورم برائے مصنوعی ذہانت اور روبوٹ ایپلی کیشنز میں شرکت کرنے والے طلباء اور پروفیسرز کے لیے ایک جشن کا اہتمام کیا گیا۔

روضہ مبارک میں شعبہ تعلقات عامہ کے میڈیا کوآرڈینیٹر پروفیسر مصطفیٰ الکاظمی نے کہا، "فورم کے اختتام اور اس کے بہترین نتائج اور زبردست کامیابی کی خوشی میں اس فورم میں شرکت کرنے والے پروفیسرز،اساتذہ اورعراقی یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے طلباء کے لئے ایک جشن کا اہتمام کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا، "جشن کی تقریب میں کئی پیراگراف شامل تھے، جن میں سب سے اہم روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور ابا الفضل العباس علیہ السلام کی زیارت، حرم مطہر میں گروپ فوٹو سیشن اور الکفیل میوزیم کا دورہ شامل ہے۔"

انہوں نے مزید بتایا " اس کے بعد روضہ مبارک کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر جاسم السعیدی نے (قومی شناخت اور کیسے اسے محفوظ کرنا ہے؟) کے عنوان سے قومی ترقی پر ایک لیکچر دیا، جس کا آغاز انہوں نے شرکاء کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے جو کہ اس ملک کے لیے بہترین اثاثہ ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ عراقی ذہن ایک بہترین پروڈیوسر اور مفکر ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: