قرآن انسٹی ٹیوٹ / الہندیہ برانچ کی جانب سے "نہج البلاغہ اور قرآنی مضامین" کے عنوان سے ایک فکری سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ القرآن انسٹی ٹیوٹ / الہندیہ برانچ کی جانب سے "نہج البلاغہ اور قرآنی مضامین" کے عنوان سے ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔
یہ سمپوزیم معروف عالم دین اور سکالر اور نہج البلاغہ کے حافظ شیخ ہانی الربیعی نے پیش کیا جس میں الہندیہ شہر کی معروف ثقافتی اور سماجی شخصیات کے علاوہ مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سمپوزیم کا آغاز قارئ محمد جواد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جس کے بعد القرآن انسٹی ٹیوٹ / الہندیہ برانچ کے سربراہ سيّد حامد المرعبي نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مرکز علوم قرآن اور تعلیمات اسلامی کی نشرواشاعت کے لئے مسلسل کام کر رہا ہے اور اس مقصد کے حصول اور اس کی تبلیغ کا ایک اہم ذریعہ قرآنی سیمینارز کا انعقاد ہے جو مومنین کو اکٹھا کرتے ہیں اور انہیں ان اعلیٰ اقدار سے روشناس کراتے ہیں اور آج کے اس سمپوزیم کے انعقاد کا مقصد بھی قرآن اور اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔"

اس کے بعد شیخ الربیعی نے اپنا سیمینار پیش کیا جو کہ نہج البلاغہ میں قرآنی تصورات پر ایک بھر پور علمی و فکری لیکچر دیا اور سیمینار کے آخر میں محقق نے حاضرین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: