سالانہ تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پویلین میں ثقافتی و فکری مقابلہ اور وزیٹرز کی غیر معمولی دلچسپی

33ویں سالانہ تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا پویلیننہ صرف سینکڑوں علمی و ثقافتی منشورات کو نمائش کے لیے پیش کر رہا ہے بلکہ مختلف علمی، دینی اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان سرگرمیوں میں سے ایک اہم سرگرمی ایک ثقافتی و فکری مقابلہ بھی ہے۔ یہ مقابلہ روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کی شراکت کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس مقابلے میں کئی فکری اور تاریخی سوالات ہوتے ہیں جو دونوںپویلینز میں آنے والے وزیٹرز میں تحریری طور پرتقسیم کیے جاتے ہیں، اوروزیٹرز کے سوالات کے جوابات دینے کے بعد خصوصی بوکسز میں رکھے جاتے ہیں۔

نمائش کے آخری دن چھ فاتحین کے تعین کے لیے قرعہ اندازی کی جائے گی، جنہیں سید شہداء اور ان کے بھائی ابا الفضل العباس علیہ السلام کے مقدس روضوں میں حاضری کا شرف حاصل ہوگا۔

یہ مقابلہ مذکورہ نمائش میں کربلا کے مقامات مقدسہ کے پویلینز کی سب سے نمایاں سرگرمیوں میں سے ایک ہے، اور اس نمائش کے پچھلے ایڈیشنز میں وزیٹرز کا وسیع ٹرن آؤٹ دیکھا گیا، جیسا کہ موجودہ ایڈیشن میں ہے۔

یہ مقابلہ اہل بیت علیہم السلام کی فکر کو پھیلانے اور اسلامی معاشروں میں مذہبی اور تاریخی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے دونوں مقدس مقامات کے اہداف میں آتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: