العمید یونیورسٹی کے تدریسی عملے کے تعاون سے فالج میں مبتلا مریض کی دماغی کیتھیٹرائزیشن کا ایک انتہائی حساس آپریشن کرنے میں کامیابی

ڈاکٹر رضوان الطائی نے فیکلٹی آف میڈیسن/ العمید یونیورسٹی کے تدریسی عملے کے تعاون سے فالج میں مبتلا مریض کی تشخیصی دماغی کیتھیٹرائزیشن کے لئے ایک انتہائی حساس آپریشن کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے

اس آپریشن میں جو کربلا گورنریٹ کے الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کے آپریٹنگ تھیٹرز میں کیا گیا، ڈاکٹرعبّاس كنبار كوسر فیکلٹی آف میڈیسن/یونیورسٹی آف میسان کا تعاون بھی حاصل کیا گیا۔

ڈاکٹر رضوان الطائی نے تصدیق کی کہ "یہ آپریشن کوالٹیٹیو آپریشن تصور کیی جاتا ہے، اور اس سے قبل عراق میں ان کی حساسیت اور خطرے کی وجہ سے نہیں کیے جاتے تھے، لیکن عراقی طبی عملے نے حالیہ برسوں کے دوران ملک کے اندر کچھ جدید طبی مراکز میں ان کو انجام دینا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ "دماغی کیتھیٹرائزیشن کے آپریشنز کو انتہائی جدید اور حساس آپریشنز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر ان مریضوں کے لیے جو فالج کی بیماری میں مبتلا ہیں۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ "اس آپریشن کی کامیابی کے عوامل میں سے ایک طبی اور نرسنگ ٹیموں کی مہارت، طبی آلات کا معیار، دستیاب وسائل اور درست اور جدید آلات اور ٹیکنالوجیز ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: