شعبہ خطابت برائے خواتین نے تعلیمی سال 2022 کے لئے نئی ​​طالبات کا استقبال کرنا شروع کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ خطابت برائے خواتین نے تعلیمی سال 2022 کے لئے آن لائن رجسٹریشن کروانے والی نئی ​​طالبات کا استقبال کرنا شروع کر دیا ہے۔

شعبہ خطابت برائے خواتین کی سربراہ محترمہ تغرید التمیمی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: ""ہم نے کچھ عرصہ قبل تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند خواتین کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا، اور رجسٹریشن کی مدت ختم ہونے کے بعد طالبات سے رابطہ کیا گیا اور ان کا استقبال شعبہ خطابت برائے خواتین کے صدر دفتر مركز الصدّيقة الطاهرة کربلا میں کیا گیا تاکہ رجسٹریشن کے طریقہ کار کو مکمل کیا جا سکے۔"

انہوں نے کہا: "طالبات میں ایک خصوصی رجسٹریشن فارم تقسیم کیا گیا تاکہ مرکز میں تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں کچھ معلومات اکٹھی کی جا سکیں، اور اس کے ساتھ ہی ہم خصوصی ڈیٹا بیس میں معلومات درج کرنا شروع کر دیں گے۔ جس کے بعد طالبات کی سطح جاننے کے لیے ایک ٹیسٹ لیا جائے گا۔

انھوں نے کہا: "انسٹی ٹیوٹ کےقواعد وضوابط کے مطابق

۱: تمام امیدواروں کو ادارے کی جانب سے منعقد کئے گئے امتحان میں شرکت کرنا لازمی ہوگی۔

۲: صرف انہیں خواتین کی رجسٹریشن کی جائے گی جو قواعد و ضوابط کے مطابق اس امتحان میں پاس ہوں گی۔

خطابت کے اس پروگرام کا دورانیہ تین سال ہے اور یہ تین مراحل پر مشتمل ہے ۔ ان تمام مراحل کے دوران خواتین کو فقہ ، عقائد، زبان و بیان، قرآن اور علوم قرآن کی تعلیمات اور لیکچرز دئیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ عملی تربیتی لیکچرز بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں۔

انسٹیٹیوٹ کا خطابت پروگرام کروانے کا بنیادی مقصد خواتین خطباٗ کو پرموٹ کرنا ، ان کی تبلیغی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے معاشرے کو حضرت امام حسین کی لازوال قربانیوں سے روشناس کروانا ، پیغام حسینی کو معاشرے تک پہچانا اور حسینی فکر کی ترویج کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: