تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا پویلین وزیٹرز کی توجہ اور دلچسپی کا مرکز

33 ویں تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا پویلین وزیٹرز کی توجہ اور دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے اور روضہ مبارک کی جانب سے نمائش کے لئے پیش کی جانے والی دینی ، علمی ، اور فکری مطبوعات اور بچوں کی کتابیں اور رسالے وزیٹرز کی توجہ اور دلچسپی سمیٹ رہے ہیں۔
اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پویلین میں منعقد کی جانے والی فکری و ثقافتی سرگرمیاں بھی وزیٹرز کے ہائی ٹرن آؤٹ کا باعث ہیں۔
جن میں سب سے نمایاں ہیں:
حضرت عباس(ع) کے نام پیغام کے عنوان سے خط لکھنے کے لیے مختص صندوق۔
ایک ثقافتی مقابلہ اور انعامات۔
قابل ذکر ہے کہ 33 واں تہران بین الاقوامی کتاب میلہ (11 تا 21 مئی 2022) تک جاری رہے گا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی متعدد مقامی و بین الاقوامی کتاب میلوں میں وسیع پیمانے پر موجودگی اور شرکت رہی ہے۔ اس اہم نمائش میں حصہ لینے کےعلاوہ حرم مطہرنے اہل بیت (ع) کی فکروتعلیمات کو عام کرنے کے لئےملکی اور بین الاقوامی سطح پر نمائشوں اور اس طرح کی دیگرتقریبات میں شرکت کی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: