ٹیکنیکل یونیورسٹی شطرہ کے اساتذہ اور طلباء روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ضیافت میں

جنوبی ٹیکنیکل یونیورسٹی اور ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ شطرہ کے اساتذہ اور طلباء کا ایک وفد دو دن تک روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعلقات عامہ سیکشن کے یونیورسٹی اور اسکول ریلیشنز ڈویژن کی ضیافت میں رہا اور اس دوران وفد نے روضہ مبارک کی مختلف پروجیکٹس سائٹس کا دورہ کیا اور ثقافتی و فکری لیکچرز میں شرکت کی۔

الکفیل یوتھ پروجیکٹ کے ضمن میں سٹوڈنٹ کلچرل فورم کے تحت مدعو اس وفد نے دو دن کے دوران روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل میوزیم، العمید یونیورسٹی، خیر الجود کمپنی، العباس رہائشی کمپلیکس، العفاف شاپنگ کمپلیکس، پلانٹ نرسری، سید الاوصیاء سٹی اور چند ديگر منصوبوں اور سائٹس کا وزٹ کیا کہ جہاں ہر جگہ وفد کو متعلقہ پروجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس کے علاوہ روضہ مبارک وفد نے متعدد فکری و ثقافتی لیکچر بھی اٹنڈ کیے کہ جن کا اہتمام مذکورہ بالا ڈویژن کی جانب سے کیا گیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: