’’عرش التلاوة‘‘ منصوبےکے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ہفتہ وار قرآنی محافل کا دوبارہ آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے معاشرے میں قرآن فہمی اور اسلامی و قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے کئی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ ’’عرش التلاوة‘‘ ان منصوبوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد عراق میں اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا، تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینا اور بین الاقوامی سطح پر قاریان قرآن تیار کرنا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز سے وابستہ قرآنک پروجیکٹس سینٹر نے رمضان المبارک کے بعد (عرش التلاوة ) منصوبے کے ضمن میں اپنی قرآنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی ہیں۔ ان سرگرمیوں کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں محفل قرآن کے انعقاد کے ساتھ ہوا۔
یہ بابرکت محفل تلاوت قرآن پاک اور ایک دینی لیکچر پر مشتمل تھی۔ اس محفل قرآن میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے قاری حج اسامہ الکربلائی اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاری محمد رضا الزبيدي اور قاری الحاج سراج منير فارس نے تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کی جبکہ پروفیسر محمد امیر التمیمی نے علوم القرآن کی روشنی میں ایک علمی و تعلیمی لیکچردیا۔

واضح رہے کہ (عرش التلاوة ) منصوبے کے ضمن ہر شب جمعہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں محفل قرآن منعقد کی جاتی ہے جیسے کربلا سیٹلائٹ نیٹ ورک کے ذریعے براہ راست نشریات کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: