قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کی جانب سے المشخاب میں تلاوت اور تجوید کے احکام پر منعقد کردہ خصوصی کورس اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکز نجف اشرف برانچ نے تلاوت اور تجوید کے احکام پر خصوصی کورس کے اختتام کا اعلان کیا ہے، یہ کورس نجف گورنریٹ کےعلاقے المشخاب میں واقع الرحمٰن مسجد کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا ، جس میں تلاوت قرآن میں دلچسپی رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ کورس پروفیسرعبد الرّضا العبودي کی زیر نگرانی کروایا گیا۔

قرآن مرکز نجف اشرف برانچ میں تلاوت یونٹ کے انچارج جناب احمد الزملی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "یہ کورس دو ماہ سے زائد تک جاری رہا، کورس کے اختتام پر شرکاء کے لئےایک ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے بعد کورس کے شرکاء کو سرٹیفکیٹ بھی پیش کیے گئے۔"
یہ کورس گذشتہ منعقد کردہ کورسز کا تسلسل ہے کہ جو نجف اشرف برانچ تلاوت قرآن کریم کی ثقافت کو عام کرنے، صحیح اور درست تلاوت کے قواعد سکھانے، تجوید کے قوانین کے مطابق الفاظ کی ادائیگی کو بہتر بنانے کے لیے منعقد کرتا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کے زیر اہتمام قرآن کورسز کا انعقاد قرآنی سرگرمیوں کا اہم ترین حصہ ہیں۔ یہ کورسز اپنی افادیت کی وجہ سے بہت مقبول ہیں اور بہت سے قارئین قرآن ان سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: