نظامت تعلیم رصافہ اول: روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی زائرین کرام اور معاشرے کو فراہم کی جانے والی خدمات وسیع تر، متنوع، منظم اور فخر کا باعث ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ نے بغداد کے نظامت تعلیم رصافہ اول کے ایک وفد کا استقبال کیا جس کی سربراہی اس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسين فليح حسن الزوبعي کر رہے تھے۔

وفد نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری کی سعادت حاصل کی اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد شعبہ تعلقات عامہ کے نائب سربراہ جناب محمد جلوخانسے ملاقات کی۔ جنہوں نے وفد کو روضہ مبارک کی جانب سے زائرین اور عراقی معاشرے کے لیے پیش کی جانے والی خدمات اور منصوبوں کے بارے میں بتایا۔

اس دورے کے اختتام پر، ڈاکٹر حسین فالح حسن الزوباعی نے الکفیل نیٹ ورک سے کہا، "مجھے ان دو مقدس مقامات کی زیارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ یہ وہ بابرکت مقام ہے جہاں نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے کی خاطر بہادری اور قربانیوں کے لازوال اور عظیم واقعات رقم ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا، "یہ وہ مقام ہے جسے خدا نے عزت بخشی ہے اس کی عزت کو بلند کیا ہے، اور مجھے فخر ہے کہ اس مقام سے وابستہ سٹاف بھی حرم مقدس کی دیکھ بھال اور اسے اس کی خوبصورت ترین شکلوں اور اس کے فن تعمیر کی خوبصورتی کو دکھانے کے لیے عظیم کوششیں کر رہا ہے اور دن رات کام جاری رکھے ہوئے ہے۔"

انھوں نے کہا، " زائرین کرام اور معاشرے کو فراہم کی جانے والی خدمات وسیع تر، متنوع اور بے حد منظم ہیں اور فخر کا باعث ہیں کیونکہ یہ ریاست کے سامنے ایک مہذب رجحان کی تشکیل کرتی ہیں جو ہمارے ملک کی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔ "

انہوں نے جاری رکھا، "میں اس والہانہ استقبال اور گرمجوشی پر اپنے بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی اپنے پیارے ملک کی تعمیر اور اسے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں لانے کے لیے ان عظیم منصوبوں اور کوششوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: