روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زرعی فارمز میں گندم اور جو کی فصلوں کی کٹائی کا عمل جاری ہے، جس کا تخمینہ رقبہ (1150) دونم ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے وابستہ الکفیل کمپنی فار پبلک انویسٹمنٹ کے زرعی فارمز میں گندم اور جو کی فصلوں کی کٹائی کا عمل جاری ہے، جس کا تخمینہ رقبہ (1150) دونم ہے۔

مذکورہ کمپنی میں محکمہ زرعی امور اور لائیو سٹاک کے سربراہ انجینئر علی میزل لیث نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، " الکفیل کمپنی کے تین فارمز خیرات ابا الفضل العباس (صلی اللہ علیہ وسلم) پر) فارمز، برکات ام البنین (سلام اللہ علیہا)، اور العطاء فارمزمیں اس سیزن کے لیے (1150) دونم رقبے پر گندم اور جو مختلف اقسام کی فصلیں لگائی گئی تھیں جو اپنی پیداواری خصوصیات، معیار اور غذائی اہمیت کے لحاظ سے بہت اعلیٰ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ "فصل کے ایک حصے کو کمپنی کے کارخانے میں فیومیگیٹ کرنے کے بعد کربلا گورنریٹ میں اناج کی مارکیٹوں میں فروخت کیا جاتا ہے، اور دوسرے حصے کو فومیگیٹ کر کے خصوصی اسٹورز میں محفوظ کیا جاتا ہے تاکہ اگلے سیزن کے بیج کے طور پر استعمال کیا جا سکے، جبکہ فصل کی باقیات کو جانوروں کے چارے کی پیداوار کے لیے غذائیت کے شعبے میں استعمال کیا جاتا ہے۔"

انہوں نےمزید کہا کہ "ہمیں امید ہے کہ ہم ان فصلوں سے گورنریٹ میں خود کفالت حاصل کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں گے، اور قومی پیداوار اور محنت کو سپورٹ کریں گے۔"

واضح رہے کہ خیر الجواد زرعی ٹیکنالوجی کمپنی کی نگرانی میں تمام زرعی علاقوں کے لئے ایک آبپاشی نظام تیار کیا گیا ہے ، اور ان کھیتوں میں الجود کمپنی کی کھادیں اور ادویات استعمال کی گئيں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: