قرآن یونٹ کی جانب سے امام رضا علیہ السلام کے جشن ولادت کی مناسبت پر ادبی مقابلے کے انعقاد کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی رہنمائی سے وابستہ قرآن یونٹ نے امام رضا علیہ السلام کی ولادت کے حوالے سے خواتین مصنفین کے لیے خصوصی ادبی مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

مقابلے میں شرکت کی شرائط درج ذیل ہیں:

- امام رضا علیہ السلام کی زندگی کے ایک پہلو کے بارے میں ثقافتی مضمون۔

- مضمون میں نئے انداز میں معلومات کا تجزیہ اور جائزہ لیا جانا چاہیئے۔

- مضمون تقریباً 500 الفاظ کا ہونا چاہیے اور لغوی ساخت اور فکری اور شرعی معلومات کے لحاظ سے درست ہونا چاہیے اور قابل اعتماد اور معتبر ذرائع کا حوالہ دیا جانا چاہیے۔

- تحریر حاصل کرنے کی آخری تاریخ 1جون 2022 ہے۔

- جیتنے والے مضامین کو سوشل نیٹ ورکس پر قرآنی یونٹ کی ویب سائٹ پر اور دو میگزین (سدی الروادتین) یا (ریاض الزہرا) میں سے کسی ایک میں شائع کیا جائے گا۔

- پہلے تین فاتحین کو روضہ مبارک حضرت ابو الفضل علیہ السلام میں منعقد کردہ تقریب کے دوران انعام اور مقدس تحائف دیئے جائیں گے۔

چوتھی سے دسویں پوزیشنز پر آنے والوں شرکاء کو بھی تحائف دیے جائیں گے۔

- مضمون بذریعہ ای میل alwahdaalqurania@gmail.com یا براہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی رہنمائی سے وابستہ قرآن یونٹ کے ہیڈ کوارٹر نزد باب العلقمی میں خواتین کے داخلی دروازے پر پہنچایا جا سکتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: