عراق کے وزیر صحت ڈاکٹر ھانی العقابی نے بدھ کے روز کربلا گورنریٹ کے دورے کے ایک حصے کے طور پر ایک وزارتی ٹیم کے ہمراہ روضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام میں حاضری دی۔
ان کا استقبال روضہ مبارک حضرت عباس (ص) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفٰی مرتضیٰ ضیاءالدین نے کیا اور مراسم زیارت ادا کرنے کے بعد ایک باقاعدہ ملاقات کی گئی جس میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفٰی مرتضیٰ ضیاءالدین سمیت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران سید جواد الحسناوی، ڈاکٹر افضال الشامی، شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ جناب محمد علی ازھر، اور الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاسم الابراہیمی نے شرکت کی۔
اس ملاقات کے دوران روضہ مبارک کی طرف سے زائرین کو فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے اختتام پر، وزیر نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مہمان نوازی کے لیے گہرا شکریہ ادا کیا اور مقدس مزار کی خدمت کرنے والوں کی کامیابی کے لیے دعا کی۔