مقام حضرت امام مہدی علیہ السلام سے وابستہ عملہ مقام مقدس کی دیکھ بھال اورحفاظت کے لئے غیر معمولی اور ممتاز کوششیں کر رہا ہے۔

کربلا گورنریٹ میں مقام حضرت امام مہدی علیہ السلام سے وابستہ عملہ اس مقام مقدس کی دیکھ بھال، حفاظت اور زائرین کرام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے غیر معمولی اور ممتاز کوششیں کر رہا ہے۔

مقام امام مہدی کے مکرم خدام کی ان غیر معمولی خدمات سے واقفیت حاصل کرنے کے لئے شعبہ مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کے سربراہ الحاج عدنان نعمة الضعيف نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "اس مقدس مقام سے وابستہ ڈویژنز اوریونٹس نے ہمیشہ سیکیورٹی ، خدمات اور صحت کے حوالے سے زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے غیر معمولی اور مسلسل کاوشیں کی ہیں اور انہیں ہر وہ چیز فراہم کی ہے جو ان کی زیارت اور ان کی عبادت کو بہترین طریقے سے انجام دینے میں معاون ہو۔
مذکورہ بالا شعبوں میں سروس سیکشن کی ذمہ داریوں میں سے ایک اس مقام کے تمام داخلی اور بیرونی حصوں کی صفائی کرنے کے علاوہ قریب میں واقع بازار امام صادق(ع) کی صفائی بھی ہے تاکہ اس مقدس مقام کے اردگرد کا ماحول اس مقام اور اس کے زائرین کے شایان شان بنایا جا سکے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ " کربلا مقدسہ میں گردو غبار کے طوفانوں میں اضافے کے ساتھ ہی ہمارے لیے یہ ضروری ہو گیا ہے کہ ہم اس مقصد کے لیے تیار کیے گئے منصوبے کے مطابق مقام مقدس کے تمام حصوں کی صفائی اور دیکھ بھال کے کام کو تیز کریں اور سروس سیکشن کا عملہ اس ذمہ داری کو احسن انداز میں پورا کرنے کے لئے دن رات خدمات میں مصروف ہے۔"

انھوں نے کہا کہ "ویسے تو صفائی کے تمام کام مسلسل کیے جاتے ہیں، لیکن موسم کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ ہی ان کاموں میں اضافی اور غیر معمولی توسیع کی جاتی ہے اورمقام مقدس کے تمام اندرونی اور بیرونی حصوں، اس کے گنبد، قریب کی گلیوں اور خالی جگہوں، اس کی چھت اور اندرونی دیواروں اور ہالوں کو از سر نو صاف کیا جاتا ہے اور دھویا جاتا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: