روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی 23 ویں بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں بھرپور شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے شعبہ فکرو ثقافت اورشعبہ معارف اسلامی وانسانی بروز جمعرات 19مئی 2022 سے شروع ہونے والے 23 ویں بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔ اس بین الاقوامی نمائش میں (300) سے زیادہ مقامی ، عرب اور غیر ملکی پبلشنگ ہاؤسز شرکت کر رہے ہیں ہے۔
اس شرکت کے بارے میں نمائش یونٹ کے سربراہ سيّد محمد الأعرجي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " بغداد انٹرنیشنل بک فیئرایک اہم فکری نمائش شمار کی جاتی ہے جس میں ہماری شمولیت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکری و ثقافتی منصوبوں کا حصہ ہے۔
یہ شرکت صرف اس نمائش تک محدود نہیں ہے بلکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی متعدد بین الاقوامی کتاب میلوں میں وسیع پیمانے پر موجودگی اور شرکت رہی ہے اور ہم بحیثیت انتظامیہ اس طرح کی شرکتوں پر بھروسہ کرتے ہیں اور ہم ان کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا، "اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اپنی متنوع اور موثر فکری ، ثقافتی اور علمی مطبوعات اور مصنوعات کی وجہ سے حرم مطہر کے سٹال کو پوری نمائش کے دوران ایک نمایاں اور ممتاز حیثیت حاصل ہے۔ اس سال روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اس نمائش میں دو سٹال لگائے گئے ہیں اور (350) سے زیادہ فکری و ثقافتی موضوعات پر مشتمل کتابیں ، رسالے اور فنون لطیفہ سمیت ثقافتی ورثہ سے متعلق متعدد کام نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹال کی نمایاں خصوصیت جو اسے نمائش کے دیگر حصوں سے ممتاز کرتی ہے وہ اس کی فکر ، ثقافت ، تاریخ ، مذہب اور ورثہ کے موضوعات پر مشتمل متنوع اشاعتیں ہیں جو تحقیق اور تحریر سے لیکر اشاعت تک پوری طرح سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی تیار کردہ ہیں اور یہ اہم نکتہ اس نمائش میں ہماری موجودگی دوسرے ناشروں سے مختلف بناتا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی متعدد مقامی و بین الاقوامی کتاب میلوں میں وسیع پیمانے پر موجودگی اور شرکت رہی ہے۔ اس اہم نمائش میں حصہ لینے کےعلاوہ حرم مطہرنے اہل بیت (ع) کی فکروتعلیمات کو عام کرنے کے لئےملکی اور بین الاقوامی سطح پر نمائشوں اور اس طرح کی دیگرتقریبات میں شرکت کی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: