اسلامی جمہوریہ ایران کے معاون صدر برائے انتظامی امور سید صولت مرتضوی نے 33ویں سالانہ تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں شریک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پویلین کا دورہ کیا۔
جناب مرتضوی کو پویلین میں موجود لٹریچر، کتابوں اور انسائیکلوپیڈیا کے بارے میں بتایا گیا اورعلمی و اسلامی فکر کی خدمت کے لیے حرم مقدس کی طرف سے کی جانے والی عظیم ثقافتی کوششوں کے بارے میں بھی ایک تعارف پیش کیا گیا۔
جناب مرتضوی نے پویلین کے انچارج اور وہاں موجود عملے کا شکریہ ادا کیا اور مطبوعات اور کتابوں کوفنکارانہ اور شاندارانداز میں پیش کرنے کو بے حد سراہا۔