قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کی جانب سے کوفہ یونیورسٹی میں منعقد کردہ قرآنی مقابلوں کے دوسرے مرحلے کی سرگرمیاں مکمل

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک قرآن مرکز نجف اشرف برانچ یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں قرآنی پروجیکٹ کے تحت اپنے قرآنی کورسز اور سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے ہوئے ہے اور قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کی جانب سے مذکورہ بالا پروجیکٹ کے تحت کوفہ یونیورسٹی میں منعقد کردہ قرآنی مقابلوں کے دوسرے مرحلے کی سرگرمیاں مکمل کر لی گئی ہیں، ان مقابلوں میں 65 طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔

قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کے ڈائریکٹر سيّد مهند المياليّ نے کہا: "کوفہ یونیورسٹی میں دو دن تک جاری رہنے والے یہ مقابلے یونیورسٹیوں اور تعلیمی مراکز کے طلباء کے لیے ایک خصوصی قرآنی پروجیکٹ کا حصہ تھے، یہ قرآنی مقابلے طلباء اور طالبات کے لئے الگ الگ منعقد کئے گئے تھے، جن میں طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔"

انہوں نے مزید کہا: " تلاوت وحفظ پر مشتمل ان مقابلوں کے لئے جیوری نے خصوصی الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے شرکاء کی کاکردگی کا جائزہ لیا اور نتائج مرتب کئے اورمقابلے کے فاتحین جن میں چھ طلباء اور چھ طالبات شامل تھیں، کو اعزاز دیا گیا۔"

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹیوں اور تعلیمی مراکز کے طلباء کے لیے قرآنی پروجیکٹ میں مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شامل ہے،
جن کا مقصد یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں میں قرآنی سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد، طلباء میں قرآنی ثقافت کو عام کرنا اور نوجوانوں کوعلوم القرآن اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات سے روشناس کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: