سمرقرآن کورسز پروجیکٹ کے لئے رجسٹریشن کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران 7 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کے لیے سمرقرآن کورسز پروجیکٹ کے لیے رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کورسز کے انعقاد کا مقصد بچوں کو تلاوت قرآن پاک سکھانا اور دینی و قرآنی تعلیمات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

سمرقرآن پروجیکٹ کی تمام خدمات بلا معاوضہ ہیں اور اس پروگرام میں قرآنی و ثقافتی سرگرمیوں (حفظ، تلاوت، عقائد، فقہ، اخلاقیات اور سیرت) کے علاوہ تفریحی پروگرام بھی شامل ہیں، اورسمر قرآن پراجیکٹ کی یہ سرگرمیاں اور کورسز ہر محور کے مطابق خصوصی کیڈرز کے ذریعے منعقد کئے جاتے ہیں۔

ان کورسز میں رجسٹریشن کے لئے العمید ایجوکیشنل گروپ الحر روڈ میں استقبالیہ کمیٹی کے ذریعے کی جا رہی ہے، رجسٹریشن کے لئے اوقات کار صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک ہیں اور رجسٹریشن کا عمل 21 مئی سے لیکر 27 مئی 2022 تک جارہے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: