نیشنل انویسٹمنٹ اتھارٹی کی صدر کی روضہ مبارک حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام میں حاضری اور متعدد منصوبوں کا دورہ

نیشنل انویسٹمنٹ اتھارٹی کی صدرسيّدة سهى داود النجار نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آج صبح روضہ مبارک حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام پر حاضری کا شرف حاصل کیا۔
ان کا استقبال روضہ مبارک حضرت عباس (ص) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفٰی مرتضیٰ ضیاءالدین نے کیا اور مراسم زیارت ادا کرنے کے بعد ایک باقاعدہ ملاقات کی گئی جس میں کربلا گورنریٹ کے گورنر انجینئرنصيف جاسم الخطابي بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفٰی مرتضیٰ ضیاءالدین سمیت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر سید جواد الحسناوی، اور الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاسم الابراہیمی شمیت متعدد شعبہ جات کر سربراہان نے بھی شرکت کی۔
اس اس ملاقات میں روضہ مبارک کے صنعتی، خدماتی اور ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے اختتام پر وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد منصوبوں کا دورہ بھی کیا۔

اس دورے کے اختتام پرمحترمہ سيّدة سهى داود النجار نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا، "ہمیں آج ان منصوبوں کا دورہ کرکے انتہائی خوشی ہوئی، جس میں ہم نے ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے کی جانے والی عظیم کوششوں اور پیداواری صلاحیت کا مشاہدہ کیا، جس کو ہر سطح پر فروغ دینا ضروری ہے، اور ہمیں ایسے منصوبوں پر بہت فخر ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "ان پراجیکٹس میں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شعبہ جاتی تنوع اور معیار ہے اور ان کی مصنوعات غیر ملکی مصنوعات سے مماثل ہیں اور ہم "میڈ ان عراق" اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: