33واں سالانہ تہران انٹرنیشنل بک فیئر اختتام پذیر اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی بھرپور اور کامیاب شرکت

33ویں سالانہ تہران انٹرنیشنل بک فیئر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنی متنوع علمی، ادبی، ثقافتی اور خدماتی پبلیکیشنز و فکری و ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ ایک بھرپور اور کامیاب شرکت کی اور روضہ مبارک کا پویلین ہر خاص و عام کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ اس نمائش میں شعبہ فکروثقافت اور شعبہ معارف اسلامی و انسانی اپنی متنوع اور ممتاز مطبوعات و سرگرمیوں کے ذریعے روضہ مبارک کی نمائندگی کر رہے تھے۔
تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا پویلین مختلف علمی اور ثقافتی سرگرمیوں کے سبب نمائش کے دوران وزیٹرز میں سب سے زیادہ مقبول رہا۔ ان سرگرمیوں میں سے ایک اہم سرگرمی ایک ثقافتی و فکری مقابلہ تھا۔ یہ مقابلہ روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کی شراکت کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ نمائش کے آخری دن چھ فاتحین کے تعین کے لیے قرعہ اندازی کی گئی، جنہیں سید شہداء اور ان کے بھائی ابا الفضل العباس علیہ السلام کے مقدس روضوں میں حاضری کا شرف حاصل ہوگا۔

پویلین نے "روضہ مبارک کے نام ایک پیغام " کے عنوان سے ایک جذباتی سیگمنٹ بھی شامل تھ، اور پویلین میں آنے والے ہزاروں زائرین نے سید شہداء امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے نام اپنی تمناؤں اور خواہشات پر مبنی سینکڑوں خطوط لکھے، جو کربلا مقدسہ پہنچنے پر مبارک ضریحوں میں ڈال دیئے جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: