قرآن مرکز کی جانب سے سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کے اساتذہ کے لیے ترقیاتی ورکشاپس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن مرکز نے سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کے اساتذہ کے لیے ترقیاتی ورکشاپس کا انعقاد کیا ہے، جس کا آغاز رواں مہینے کے آخر میں کیا جائے گا۔ یہ قرآن پروجیکٹ کورونا کی وبا کے باعث دو سال کے وقفے کے بعد کربلا اور دیگر گورنریٹس میں دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ "بچوں کے لیے ان کی گرمیوں کی چھٹیوں کو ثمرآور بنانے کے لیے سمر قرآن کورسز پروجیکٹ کا انعقاد ہماری سالانہ سرگرمیوں کا حصہ ہے اور ان کورسز کے انعقاد کا مقصد ایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو قرآنی تعلیمات اور آئمہ اطہار علیہم السلام ام کی فکر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک بہترین معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "انسٹی ٹیوٹ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والی ورکشاپس میں (50) سے زیادہ پروفیسرز نے شرکت کی ہے تاکہ مطلوبہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے اساتذہ کی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے۔ "

انھوں نے کہا، "ورکشاپ متعدد موضوعات اور محور پر مشتمل تھی، بشمول: جدید تدریسی طریقے - سیکھنے والوں پر اساتذہ کا اثر - انسانی صلاحیتوں کی نشوونما پر قرآن پاک کے اثرات کی وضاحت - زندگیوں کو منظم کرنے میں عبادت کا کردار۔ افراد اور معاشرہ- بچوں کے دلوں میں اقدار و ثقافت کو راسخ کرنے کے طریقے۔"

انھوں نے تصدیق کی، "یہ ورکشاپ سسلسلہ وار منعقد ہوں گیتاکہ اس پروجیکٹ کے تمام پروفیسرز کو ٹریننگ دی جا سکے۔"

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکز اس پروجیکٹ میں سالانہ ہزاروں طلباء کو حاصل کرتا ہے، جس کا مقصد گرمیوں کی چھٹیوں کے اوقات میں سرمایہ کاری کرنا اور شرکا کو اسلام اور اس کی اقدار کی تعلیم دے کر انھیں اخلاقی اور علمی طورپر مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: