روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فوٹوگرافرز کا بین الاقوامی فوٹوگرافی مقابلے میں تین انعامات جیتنے کا اعزاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے فوٹوگرافرز نے فوٹوگرافی کے بین الاقوامی مقابلے کے دوسرے مرحلہ میں تین انعامات جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ فوٹوگرافی کا یہ بین الاقوامی مقابلہ روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف گرافک آرٹس اینڈ عراقی سوسائٹی کے تعاون سے منعقد کیا تھا۔ اس مقابلے میں 90 سے زیادہ ممالک کے (1236) فوٹوگرافروں نے (1076) تصاویر کے ساتھ شرکت کی۔

اس مقابلے کی پہلی کیٹیگری (خدا کی طرف قدم) میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فوٹوگرافرحیدر المنکوشی نے (أرواحنا وأجسادنا تسير إليك يا حسين) کے عنوان سے پیش کردہ تصویر پر پہلی پوزیشن حاصل کی، یہ تصویر زیارت اربعین کے ملین مارچ کے دوران لی گئی تھی، جس کے مواد، کمپوزیشن اور فنکارانہ جہت میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی محبت کے ساتھ تخیل کی خوبصورت آمیزش ہے.

حیدر المنکوشی کی کامیابی صرف یہیں تک محدود نہیں تھی، بلکہ اسلامی فن تعمیر کی کیٹیگری میں بھی انھیں ایک اور اعزاز اور تعریفی نشان (ISP) سے نوزا گیا، یہ اعزاز روضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام کی رات میں لی گئی ایک تصویر کے لئے دیا گیا اس تصویر میں روضہ مبارک کے عالی شان گنبد اور اس کے دو بلند میناروں کو روضہ مبارک کی چھت کے ساتھ جوڑ کر عکس بند کیا گیا تھا، جس سے اس شاٹ کو ایک شاندار فنکارانہ انداز ملا۔

اس مقابلے کا تیسرا انعام پیشہ ور فوٹوگرافر علی السعدی کے حصے میں آیا،یہ اعزاز مابین الحرمین ركضة طويريج جلوس کی لی گئی ایک ایسی تصویر کے لئے دیا گیا جس میں عزاداراس عظیم مصیبت پر آنسو بہاتے اور سرخ علم جس پر( یا حسین) لکھا ہوا ہے، اٹھائے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے روضہ مبارک امام حسین کی طرف جا رہے تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مقابلے کو ایک اہم بین الاقوامی مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں بین الاقوامی فوٹوگرافروں کی بھرپور شرکت کا مشاہدہ کیا جاتا ہے، اور یہ مقابلہ ہر دوسرے سال منعقد کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: