23ویں بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی کامیاب اور منفرد شرکت

23ویں بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی شرکت منفرد ہے کیونکہ اس کا پویلین وزیٹرز کے لئے نہ صرف ایک علمی، فکری اور ثقافتی اسٹیشن پے بلکہ ایک روحانی جگہ بھی ہے۔ اس نمائش میں شعبہ فکرو ثقافت اورشعبہ معارف اسلامی وانسانی روضہ مبارک کی نمائندگی کرتے ہوئے بھرپور شرکت کر رہئ ہیں۔

اس شرکت کے بارے میں نمائش یونٹ کے سربراہ سيّد محمد الأعرجي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " ہمارے پویلین کو نمائش میں ایک ممتاز اور منفرد حیثیت حاصل ہے اور نمائش میں آنے والے وزیٹرز کی توجہ کا مرکز ہے کیونکہ ہمارا پویلین نہ صرف روضہ مبارک ابا الفضل العباس (علیہ السلام) سے منسلک ایک روحانی علامت ہے بلکہ یہاں موجود متنوع مطبوعات ان کی فکری اور ثقافتی ضروریات کو بھی پورا کررہی ہیں۔"

انھوں نے کہا،" وزیٹرز یہاں موجود مطبوعات کے علاوہ روضہ مبارک کے فکری اور شہری منصوبوں اور خدمات کو جاننے میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں اور وہ روضہ مبارک کے ان منصوبوں کو ملک کے لئے باعث فخر قرار دے رہے ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: