قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کی جانب سے یونیورسٹیوں اور تعلیمی مراکز کے لیے قرآن پروجیکٹ کے ضمن میں منعقد کردہ پروگرامز اور سرگرمیاں اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک قرآن مرکز نجف اشرف برانچ نے نجف میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی مراکز کے طلباء کے لیے قرآنی پروجیکٹ کے ضمن میں منعقد کئے جانے والے مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کے اختتام کا اعلان کیا ہے۔

قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کے ڈائریکٹر سيّد مهند المياليّ نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "ہم نے اس پروجیکٹ کو تعلیمی سال کے اختتام پر یونیورسٹی اورتعلیمی مراکز کے طلباء کے لیے ایک اعزازی تقریب کے ساتھ ختم کیا ہے۔"

اور اس نے کہا، "یہ منصوبہ چھ ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہا اور اس میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ یہ منصوبہ قرآنی، فکری اور ثقافتی سرگرمیوں اور تقریبات پر مشتمل تھا، جو یونیورسٹی اور تعلیمی اداروں کے سربراہان و انتظامیہ کے تعاون سے منعقد کیے گئے تھے۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ "اس پراجیکٹ میں بہت سی سرگرمیاں اور پروگرام شامل تھے جن میں قرآن مقابلے، سیمینارز، فورمز، قرآن کورسز، تصویری نمائشیں اور مقامات مقدسہ کے دورے شامل ہیں۔

اس منصوبے کا مقصد یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں میں قرآنی سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد، طلباء میں قرآنی ثقافت کو عام کرنا اور نوجوانوں کوعلوم القرآن اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات سے روشناس کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: