روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا عملہ کربلا کی دھان تجارتی مارکیٹ ہونے والی آتشزدگی کے بعد امدادی کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہے

لگاتار تیسرے روز بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا عملہ کربلا کی دھان تجارتی مارکیٹ ہونے والی آتشزدگی کے بعد امدادی کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور آگ سے تباہ شدہ دکانوں اور املاک کا ملبہ ہٹانے اور دیگر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہا ہے۔

یہ اقدامات روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی ہدایت پر کیے جا رہے ہیں، تاکہ دہان بازار میں آگ سے تباہ شدہ دکانوں اور املاک کا ملبہ ہٹانے اور دیگر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا جا سکے۔
ان امدادی کاروائیوں میں روضہ مبارک کا انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کا عملہ خصوصی مشینوں اور گاڑیوں کے ساتھ امداد اور بحالی کے کاموں میں شرکت کر رہا ہے اور یہ کام آگ کی تمام باقیات کو ہٹانے اور صفائی و بحالی کا عمل مکمل ہونے تک جاری ہے گا۔

دکان کے مالکان ملبے کو ہٹانے میں ان کی مدد کرنے پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شکر گزار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ روضہ مبارک مشکل حالات میں دوسروں کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھانے میں ہمیشہ سرگرم رہتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایک بہت بڑی آگ نے چند روز قبل کربلا کے پرانے شہر کے وسط میں واقع دہان مارکیٹ میں تحائف، کھلونے اور دیگرلوازمات فروخت کرنے والی 150 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: