ڈائریکٹر لیبر اینڈ سوشل افیئرز: الکفیل انسٹی ٹیوٹ فار سپیشل چلڈرن ایسے تمام مراکز کے لیے ایک نمونہ عمل ہے

ڈائریکٹوریٹ آف لیبر اینڈ سوشل افیئرز اور کربلا گورنریٹ میں خصوصی ضروریات کی دیکھ بھال کے کمیشن کے ایک وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل انسٹی ٹیوٹ فار سپیشل چلڈرن کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد انسٹی ٹیوٹ کے گیارہ سال کے کامیاب تجربے سے استفادہ کرنا اور خصوصی ضروریات والے لوگوں کی دیکھ بھال، تعلیم اور فنی و تکنیکی ہنرسیکھانے سے متعلق جاننا اور معلومات حاصل کرنا تھا۔

انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر سیدہ اسماء ابراہیم نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "یہ وفد جس کی سربراہی لیبر اور سماجی امور کے ڈائریکٹر اور کربلا میں خصوصی ضروریات کے حامل افراد کی دیکھ بھال کے کمیشن کے ڈائریکٹر کر رہے تھے، نے انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور انتظامی اور تعلیمی عملے سے ملاقاتبھی کی۔ اس دورے کے دوران انہیں خصوصی بچوں کی بحالی اور انہیں معاشرے کا ایک مفید و کارآمد شہری بنانے کے لئے تعلیمی، تفریحی اور دیکھ بھال کے انتظامات اورخدمات کے بارے میں تفصیلی بریف کیا گیا۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کو درپیش مشکلات اور اس انسٹی ٹیوٹ کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ ان بچوں کی بحالی، دیکھ بھال اور تعلیم کے لئےخدمات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
انہیں انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے فراہم کردہ ان خدمات ، منصوبوں اور نصاب کے بارے میں بھی بتایا گیا جو ان بچوں کے طرز عمل اور صلاحیتوں میں کامیاب تبدیلیوں کا باعث بنے ہیں۔
اپنے دورے کے اختتام پر وفد نے انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ کا ان بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "آج اپنے دورے کے دوران، ہم نے کربلا کمیونٹی میں خصوصی ضروریات کے حامل افراد کی دیکھ بھال اور بحالی کی حقیقت کو فروغ دینے کے لیے بلند عزائم اور حوصلہ افز کوششوں کا مشاہدہ کیا جو انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اپنی خدمات سے مستفید ہونے والوں کو پیش کی جاتی ہیں اور یہ مرکز ایسے تمام مراکز کے لیے ایک نمونہ عمل بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "الکفیل انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے متفقہ نصاب بنانے میں تعاون کرنے کے بھرپور اور ٹھوس کوششیں کی جا رہی ہیں، اور ہمارے دورے کا بنیادی مقصد بھی انہی امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: