الکفیل انویسٹمنٹ کمپنی نے کربلا گورنریٹ میں گندم کے بیجوں کو صاف کرنے کے لیے ایک مربوط پلانٹ قائم کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی الکفیل انویسٹمنٹ کمپنی نے کربلا گورنریٹ میں گندم کے بیجوں کو صاف کرنے کے لیے ایک مربوط پلانٹ قائم کیا ہے، جس کی پیداواری صلاحیت (15 ٹن فی گھنٹہ) تک ہے اور یہ جدید پروڈکشنز لائنز کے ساتھ (98%) تک صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کسان کو خالص اور بہتر اناج کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔

مذکورہ کمپنی کے محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک کے سربراہ علي مزعل لايذ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا،"روضہ مبارک حضرت عباس (ع) ہمیشہ ملک میں زرعی حقیقت کی حمایت کرنے اور کسانوں کی مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے، اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتا ہے۔ کربلا کے کسانوں کی جانب سے اسے قائم کرنے کی اپیلوں کے بعد اس پلانٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ پلانٹ دو پروڈکشن لائنوں کے ساتھ کام کرتا ہے، ، پہلی لائن وہ گندم صاف کرنے کے لیے جو انسانی استعمال کے لیے ہے اور جسے کسان غذائی استعمال کے لئے فروخت کرتے ہیں جبکہ دوسری لائن میں گندم کے بیج بوائی کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جو کہ سیڈ اسٹیشنوں پر فروخت کیے جاتے ہیں۔"

"پلانٹ متعدد جدید مشینوں، آلات اور ٹیکنالوجیز سے لیس ہے، جو صاف کرنے کے مختلف مراحل میںاستعمال کیے جاتے ہیں اور آخر میں اسے خصوصی تھیلوں میں پیک کرکے کسان تک پہنچایاجاتا ہے۔"

انھوں نے کہا، " نتائج کے جائزے اور جانچ کے لئے اس سروس سے مستفید ہونے والوں کو اور سیڈ پلانٹس کو سورس بک بھی فراہم کی جاتی ہے، کیونکہ ہماری لیبارٹری استعمال کے بعد کے نتائج کو بھی مرتب کر رہی ہے تاکہ مزید بہتر نتائج کو حاصل کیا جا سکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: