بغداد انٹرنیشنل بک فیئر کے 23 ایڈیشن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا پویلین وزیٹرز کی توجہ اور دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے کیونکہ یہاں موجود متنوع علمی مطبوعات پڑھنے والوں کے فکری اور ثقافتی ذوق کے عین مطابق ہیں۔
پویلین کے نگران جناب محمد الاعراجی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پویلین میں وزیٹرزکا ہائی ٹرن آؤٹ دیکھنے کو مل رہا ہے اور نمائش میں سینکڑوں ملکی و غیر ملکی پبلشنگ ہاؤسز اور اداروں اور پویلینزکی موجودگی کے باوجود ہر خاص ع عام کے لئے ایک مقبول جگہ بنا ہوا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "اس نمائش میں شعبہ فکرو ثقافت اور شعبہ معارف اسلامی وانسانی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس اہم ثقافتی فورم اور بین الاقوامی اور مقامی سطح پر منعقد کیجانے والی نمائشوں میں شرکت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکری و ثقافتی منصوبوں میں شامل ہے جن کا مقصد کتاب اور مطالعہ کی عادت کو فروغ دینا اور ایسی نمائشوں کے ذریعے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اہم فکری اور ثقافتی مصنوعات کو متعارف کروانا ہے۔"
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "اس نمائش میں انسائیکلوپیڈیاز، فکری و ثقافتی موضوعات پر مشتمل کتابیں ، رسالے اور فنون لطیفہ سمیت ثقافتی ورثہ سے متعلق متعدد کام نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔ بچوں کے لئے رسائل اور دیگر متنوع اشاعتیں بھی اس نمائش کا حصہ ہیں۔ جو کچھ پیش کیا گیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس نمائش میں (300) سے زیادہ مختلف اور متنوع اشاعتیں شامل ہیں جو تحقیق اور تحریر سے لیکر اشاعت تک پوری طرح سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی تیار کردہ ہیں اور یہ ایک ایسی خصوصیت ہے جو اس پویلین کوتمام نمائش میں ممتاز کرتی ہے۔