بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں لبنانی صحافی کا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پویلین کا دورہ

بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں لبنانی صحافی جناب جارج قرداحي نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پویلین کا دورہ کیا۔

جناب جارج قرداحي کو پویلین میں موجود لٹریچر، کتابوں اور انسائیکلوپیڈیا کے بارے میں بتایا گیا اورعلمی و اسلامی فکر کی خدمت کے لیے حرم مقدس کی طرف سے کی جانے والی عظیم ثقافتی کوششوں کے بارے میں بھی ایک تعارف پیش کیا گیا۔۔

انہوں نے اس علمی و فکری مطبوعات کی متنوع ورائٹی کو پیش کرنے کے لئے کی جانے والی انتظامی اور تنظیمی کاوشوں کو بے حد سراہا اور کہا کہ کتابوں کے معیار، ڈیزائن اور پرنٹنگ اور انھیں فنکارانہ اور شاندارانداز میں پیش کرنے نے پویلین کی جمالیات میں اضافہ کیا، اور روضہ مبارک تحریر و تحقیق اور اس کی ترویج کے لئے مثالی خدمات پیش کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: