حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شھادت کی یاد میں پورے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں سوگ کے مظاہر واضح ہیں اور ہر طرف سیاہ چادریں اور سیاہ عَلَم آویزاں ہیں۔ چھٹے امامؑ کے یوم شھادت پورے روضہ مبارک میں روشنیوں کا رنگ سرخ کر دیا گیا ہے اور باب القبلہ اور باب امام حسین(ع) پربڑے بڑے تعزیتی بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے چھٹے امام حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی المناک شھادت کے احیاء کے لیے متعدد عزائی پروگراموں کو ترتیب دیئے ہیں جن میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں صبح و شام مجالس عزاء کا انعقاد، دونوں مقدس روضوں کی جانب سے ماتمی جلوس کی برآمدگی اور دیگر مراسم عزاداری شامل ہیں۔
واضح رہے کہ حضرت امام جعفر صادق بن امام محمد باقر علیہما السلام کی ولادت باسعادت 17ربیع الاول 80ہجری کو مدینہ منورہ میں ہوئی اور آپ کی شہادت 25 شوال 148ہجری میں مدینہ میں ہی ہوئی۔ آپ علیہ السلام کی مدت امامت (34) سال ہے۔ آپ علیہ السلام اپنے والد امام محمد باقر علیہ السلام اور اپنے دادا امام السجاد اور امام الحسن علیہم السلام کے ساتھ ہی البقیع میں دفن ہیں۔