مركزُ الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) کی جانب سے امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے وابستہ مركزُ الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) کی جانب سے امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر کے شعبہ خطابت برائے خواتین کے تعاون سے ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ اس مجلس عزاء میں روضہ مبارک کے مختلف شعبہ جات اور ڈویژنزسے وابستہ وویمن سٹاف اورخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرکز کی ڈائریکٹر، محترمہ زینب الاردادی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "مركزُ الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) کی جانب سے اہل بیت(ع) کے ایام شہادت کے احیاء کے لئےخصوصی عزائی تقریبات اور مجالس کے انعقاد کیا جاتا ہے اور آج کی یہ مجلس عزاء بھی اسی پروگرام کا تسلسل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ، " مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کے بعد شعبہ خطابت برائے خواتین کی مبلغہ کی جانب سے مام علیہ السلام کے فضائل و مناقب، علمی خدمات اور مصائب بیان کئے اور مذہب اہل بیت علیہم السلام کی حفاظت و بقاء کے لئے آپ علیہ السلام کی کوششوں اور قربانیوں پر بھی روشنی ڈالی۔"
انھوں نے مزید کہا: "اس کے بعد امام علیہ السلام کے مصائب اور مشکلات کو یاد کرتے ہوئے نوحہ خوانی کی گئی۔ مجلس عزا کے اختتام پر دعائے فرج پڑھی گئی اورتمام دنیا بالخصوص عراق سے اس وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔"

انھوں نے نشاندہی کی کہ "شعبہ خطابت برائے خواتین اپنے قیام سے لے کر آج تک حسینی منبر اور حسینی مجالس کی خدمت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، اور ہم مرکز کے ساتھ اس حقیقی تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: