القمرکلچرل فورم کی جانب سے منعقد کردہ مہدیت مقابلہ (ہفتے کا سوال) اپنے دسویں ہفتے میں پہنچ گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ القمرکلچرل فورم نے اعلان کیا کہ مہدیت مقابلہ (ہفتے کا سوال) اپنے دسویں ہفتے میں پہنچ گیا ہے، اور اس کے سبسکرائبرز کی تعداد جو کہ مختلف عمر اور سماجی گروپوں پر مشتمل ہے، ایک ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔ یہ ہفتہ وار مقابلہ معاشرے میں مہدیت کے موضوع پر تحقیق اور علم کی تحریک پیدا کرنے میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔

القمرکلچرل فورم کے ڈائریکٹر شیخ حارث الدحی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "یہ مقابلہ سب سے اہم ثقافتی موجوعات میں سے ایک ہے اور مہدی ثقافتی پروگرام کا پہلا توسیعی پروگرام ہے، جو ماہِ شعبان 1443 ہجری کے وسط میں شروع کیا گیا تھا اور انشاء اللہ اگلے سال شعبان کے مہینے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا، "یہ مقابلہ ایک ہفتہ وار سوال پر مشتمل ہوتا ہے، تاکہ شرکاء اپنے تحقیقی دائرے کو بڑھا سکے، اور اس کا سوال کا جواب اور نتائج کا اعلان آن لائن مہدی پروگرام کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس مقابلے میں شرکت ہفتے کے پہلے چار دن تک جاری رہتی ہے، جس کے بعد مرکز سے وابستہ مقابلے کے ریسرچ یونٹ کی نگران کمیٹی فارم وصول کرتی ہے اورنتائج ترتیب دیتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا، "اس کے بعد، صحیح جوابات کے ساتھ فاتحین کے انتخاب کے لئے قرعہ اندازی کی جاتی ہے، جو ہر جمعہ کو منعقد ہوتی ہے، تاکہ اس دن کی برکت حاصل کی جا سکے جس دن قائم آل محمد کا ظہور ہو گا اور فاتحین کا اعلان ہونے کیا جاتا ہے اور اگلے ہفتے کا سوال پوچھا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ اگلے سال ماہ شعبان تک جاری رہے گا۔"

۔پروگرام میں شرکت اور اسے سبسکرائب کرنے کے لیے، یہاں کلک کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: