گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے وفد کا انبار گورنریٹ کے مشرقی آپریشنل سیکٹرکا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے وفد نے سکیورٹی اہلکاروں اور پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کی اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ جاری رکھتے ہوئےانبار گورنریٹ کے مشرقی آپریشنل سیکٹرکا دورہ کیا۔ یہ دورہ گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے آؤٹ ریچ پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت دور دراز علاقوں میں تعینات سیکیورٹی فورسز اور پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کے عزم وحوصلے کو بلند رکھنے کے لئے اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی ہے۔
کمیٹی کے سربراہ شیخ حیدر العارضی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "یہ دورہ ساتویں بریگیڈ کی پہلی رجمنٹ کے لیے تھا اور یہ دورہ سکیورٹی اہلکاروں اور پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کے حالات کا جائزہ لینے، انہیں اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم فراہم کرنے اور ان کے حوصلے بلند کرنے کے لیے وفد کے کئی دوروں میں سے ایک تھا۔

انہوں نے مزید کہا، "ان ہیروز کو ان حالات میں اور دستیاب صلاحیتوں کے اندر ضرورت کے مطابق لاجسٹک امداد فراہم کی گئی۔ وفد نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے جوانوں کی ہمت اور جذبے کی تعریف کی اور انھیں اعلی مذہبی قیادت کی ہدایات کی پابندی کرنے اور داعش جیسے دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی۔ وفد نے انہیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بھیجے گئے تحائف بھی دیئے اور تمام خدام کا سلام اور دعاوں پر مشتمل پیغام بھی دیا ہے۔"

جوانوں نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی اور مسلسل دوروں پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ کہ اس طرح کے اقدامات سے ان کے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور سرزمین کے دفاع کے لئے ان کے عزم میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے وفد کو اعلیٰ دینی قیادت کے لئے اپنی نیک خواہشات اور دعاؤں کا پیغام بھی دیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی زندگی میں برکت دے اور ان کا سایہ وطن اور اس کے بیٹوں پر قائم رکھے۔
قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی فتوی دفاع وطن سے لیکر اب تک اور جنگ ختم ہونے اور سرزمین وطن کے تمام حصوں کو داعش کے غاصبانہ نہ اور ظالمانہ قبضے سے چھڑوانے کے باوجود بھی سکیورٹی اہلکاروں اور پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کی اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: