کربلا یونیورسٹی کے کالج آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں الکفیل سنٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے بارہویں سالانہ سائنسی نمائش کا انعقاد

آج اتوار کی صبح کربلا یونیورسٹی کے کالج آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بارہویں سالانہ سائنسی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ یہ سالانہ سائنسی نمائش روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی کے الکفیل سنٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے منعقد کی جاتی ہے۔

مرکز کے ڈائریکٹر جناب سامر الصافی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "یہ نمائش ہر سال الکفیل یونیورسٹی کے الکفیل سنٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے منعقد کی جاتی ہے اور ہم منتظمین کے ساتھ سال بہ سال اس تعاون کو بڑھانے کے لیے کام کرتے ہیں، تاکہ طلبہ کی تخلیقی و اختراعی صلاحیتوں کو دریافت اور فروغ دیا جا سکے اور ان کی محنت، اور خیالات کو ایک منظم سائنسی اور عملی فریم ورک کے کے تحت عملی صورت دی جا سکے۔ اس لحاظ سے یہ نمائش ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "نمائش، جو اس سال مذکورہ کالج کے کمپیوٹر ہال میں منعقد کی گئی ہے، میں بغداد یونیورسٹی، الکفیل یونیورسٹی، بابل یونیورسٹی، الحسین یونیورسٹی کالج، الصفوی یونیورسٹی کالج اور دجلہ یونیورسٹی کالج کے طلبہ اپنے سائنسی پروجیکٹ و ماڈلز کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔
انھوں نے وضاحت کی کہ " اس نمائش میں الکفیل سنٹر نے اپنے تکنیکی عملے کے ذریعہ تیار کردہ اپنے منصوبوں کےماڈلز بھی پیش کئے ہیں جن کو بے حد سراہا جا رہا ہے،ان کی تفصیل درج ذیل ہے :

- الیکٹرانک ہاسپٹل مینجمنٹ سسٹم جو عراق میں ہسپتالوں کے انتظام اور ان کے کام کو منظم کرنے کے لیے نافذ کیا جانے والا پہلا الیکٹرانک نظام ہے اور الکفیل ہسپتال میں یہ کامیاب ثابت ہوا ہے۔

یونیورسٹی مینجمنٹ سسٹم، جو کہ ایک مربوط انتظامی اور تعلیمی نظام ہے، ای لرننگ سسٹم کے ساتھ اسٹوڈنٹس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا مرکب ہے۔

السراج تعلیمی پلیٹ فارم ایک مربوط تعلیمی پلیٹ فارم ہے جسے وزارت تعلیم نے تسلیم کیا ہے۔

اور اس نے کہا، "مذکورہ بالا منصوبوں کے علاوہ نمائش میں سینٹر فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کو کیریئر کونسلنگ بھی فراہم کررہا ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں کے مطابق ملازمت کے مواقع تلاش کیے جا سکیں اور ان کی خواہشات کو پورا کیا جا سکے، اور (روزگار فارم) کے عنوان سے ایسے طلبہ میں ایک فارم تقسیم کیا جا رہا ہے۔ "

انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "ہم نے طلباء کے لیے بین الاقوامی سرٹیفکیٹ اور ایکریڈیشن حاصل کرنے کے بارے میں ایک وضاحت بھی فراہم کی ہے، جس میں االکفیل سینٹر ایک سرخیل ہے، اور یہ گریجویشن کے بعد طالب علم کے لیے ایک نیا اضافہ کرے گا، تاکہ وہ سائنسی اور عملی افق کھولنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔"

قابل ذکر ہے کہ نمائش کی افتتاحی تقریب میں کربلا کے گورنر کربلا یونیورسٹی کے صدر انجینئر ناصف جاسم الخطابی اور کربلا یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیوں کے کئی فیکلٹیز کے ڈینز اور شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: