روضہ مبارک حضرت عباس علہ السلام کو دھونے، صاف کرنے اور نئے قالین بچھانے کے لئے کیئر ڈیپارٹمنٹ کی وسیع تر صفائی مہم

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈیپارٹمنٹ نے اپنے مرتب کردہ پروگرام کے مطابق اتوار کو رات گئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام حصوں جن میں صحن مبارک، گبند، مینار، کوریڈورز، ہالز، ضریح مبارک اور اس سے منسلک ہال کے علاوہ روضہ مبارک سے ملحقہ ایریاز کی دھلائی اور صفائی کا کام مکمل کر لیا ہے۔ دھلائی اور صفائی کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر اور ضریح مبارک سے ملحقہ کوریڈورز میں نئے قالین بھی بچھا دیئے گئے ہیں۔

کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سینئر آفیشل مسٹر زین العابدین نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف نے روضہ مبارک کو دھونے اور صاف کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ ہم روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر روضہ مبارک کی باقاعدگی سے صفائی کرتے ہیں تاکہ روضہ مبارک کی خوبصورتی اور نفاست کو برقرار رکھا جا سکے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں نصب شدہ لائٹس، شیشوں، آئینوں اور فانوسوں کو بھی باقاعدگی سے صاف کیا جاتا ہے۔

روضہ مبارک کو دھونے اور صاف کرنے کے علاوہ اسے نہائت خاص اور عرب کی بہترین اور قیمتی خوشبوعات سے معطر بھی کیا گیا ہے۔ بعض خوشبوئات کو دھونے کے پانی میں ڈال کر استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ بعض خوشبوعات سے اسپرے کیا گیا ہے۔ کچھ خوشبوعات سپرے کنٹینرز میں ڈالی گئی ہیں۔ یہ روضہ مبارک کو مسلسل معطر کر رہی ہیں ۔


کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ حاجی نزار غني علي نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ "یوں تو روضہ مقدس میں چوبیس گھنٹے صفائی اور دھلائی کے کام جاری رہتے ہیں، لیکن قالینوں کی تبدیلی کے موقع پر ہم ایک وسیع صفائی مہم چلاتے ہیں۔ جیسا کہ ہم نے حال ہی میں کیا ہے، اور کام کے آغاز سے پہلے حرم کے داخلی راستے بند کر دیے جاتے ہیں اور ہم اجتماعی طور پر زیارت کی رسومات ادا کرتے ہیں، اور ان کاموں کو شروع کرنے کی اجازت چاہتے ہیں۔اس مہم کے دوران بھی 94 بیش قیمت اور انتہائی نفیس قالین بچھائے گئے ہیں۔"

انھوں نے مزید کہا،"صفائی کے کام میں، ہم نے خاص مواد کا استعمال کیا جو مقدس مقام اور ضریح مقدس کی چمک کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے، اور اس کی ٓاصل شکل و رنگ کو متاثر نہیں کرتا ہے۔"

یہ قابل ذکر ہے کہ ہٹائے جانے والے قالینوں کوپیک کیا جاتا ہے اور انہیں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قالینوں کے واشنگ پلانٹ پر بھیج دیا جاتا ہے، تاکہ انھیں دھویا جا سکے یا مستقبل میں استعمال کے لیے ذخیرہ کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: