چاڈرن اینڈ یوتھ ڈویژن کی کربلا انٹرنیشنل چلڈرن بک فیئر کے پانچویں ایڈیشن میں ممتاز شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا چاڈرن اینڈ یوتھ ڈویژن کربلا انٹرنیشنل چلڈرن بک فیئر کے پانچویں ایڈیشن میں ادبی، معلوماتی، تعلیمی، مذہبی، اخلاقی، ثقافتی اور تاریخی مواد پرمشتمل متنوع اشاعتوں کے ساتھ بھرپور شرکت کر رہا ہے۔ یہ بین الاقوامی نمائش 30 مئی 2022 کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے شعبہ اطفال کی دیکھ بھال اور ترقی کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ہے اور مقامی، عرب اور بین الاقوامی ادبی اداروں کی شرکت کے ساتھ دس دن تک جاری رہے گی۔

مذکورہ ڈویژن کے سربراہ جناب حسنین فاروق نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "یہ نمائش عراق میں بچوں کی ثقافت کے حوالے سے سب سے اہم نمائشوں میں سے ایک ہے، ہم اس میں اپنی شرکت کو خصوصی اور موثر بنانے کے لیے بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ اورہر بار ہم اپنے پویلین کے ذریعے بچوں کی ثقافت اور پرورش سے متعلق ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ درجنوں تعلیمی اور ثقافتی اشاعتیں شامل کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ڈویژن کے پویلین میں مختلف قسم کی منتخب اشاعتیں شامل ہیں، ان مطبوعات میں سب سے آگے الریاحین میگزین ہے۔ الرحین ایک متنوع رسالہ ہے جو بچوں کو فنون ، ادب اور مختلف علوم کی تعلیم دیتا ہے۔ اس جریدے کا مقصد بچوں کے تخیل کو پروان چڑھانا، اپنے دین اور ثقافت سے روشناس کروانا اور زبان میں مہارت اور علمی فہم پیدا کرنا ہے تاکہ اسلام کے تصورات اور اصولوں کے مطابق بچوں کی شخصیت سازی کرنا ہے۔
اس کے علاوہ (حیدرہ میگزین) کے منتخب شماروں کے علاوہ بچوں کےکے لئے دیگرتعلیمی وادبی اشاعتیں بھی نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں جو بچوں کی بہترین ذہنی، جسمانی، تعلیمی اور اخلاقی تربیت کرتے ہوئے ان میں مثبت تخلیقی صلاحیتوں کو پیدا کرنے، معلومات میں اضافہ کرنے اور شعور اور آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔"
انھوں نے مزید کہا کہ " پیش کی گئی تمام مطبوعات چلڈرن اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ عملے کی پروڈکٹس ہیں، کہ جوتصنیف ، ڈیزائنگ سے لے کر پرنٹنگ تک روضہ مبارک کی تیار کردہ ہیں۔"

قابل ذکر ہے کہ کربلا انٹرنیشنل چلڈرن بک فیئرجمہوریہ عراق میں منعقد ہونے والی بچوں کی کتابوں کی پہلی نمائش ہے اور یہ ہر سال ملکی و غیر ملکی اشاعتی اداروں کی شرکت کے ساتھ منعقد کی جاتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: