مذہبی تبلیغ ڈویژن کی جانب سے نجف اشرف میں مقامات مقدسہ کی زیارات اور ملاقاتیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کے مذہبی تبلیغ ڈویژن کی جانب سے مرتب کردہ شیڈول کے مطابق نجف اشرف میں مقامات مقدسہ کے مذہبی دورے جاری ہیں۔ یہ ثقافتی دورے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے کئے جا رہے ہیں جن کا مقصد مقامات مقدسہ کے درمیان قریبی روابط کا فراغ اور مشترکہ تعاون اور منصوبوں کا قیام ہے۔

مذکورہ ڈویژن کے اہلکار سید محمد الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "ہم ابھی بھی نجف گورنریٹ میں واقع مذہبی مقامات کی زیارت اور ان کےمنتظمین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا: "ان ثقافتی دوروں کے دوران ہم نے روضہ مبارک امام علی علیہ السلام پر حاضری کا شرف حاصل کیا،اعلیٰ مذہبی قیادت حضرت آیت اللہ سید السیستانی (دام ظلّه الوارف) سے ملاقات کا اعزازبھی حاصل کیا اور حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم(قدّس اللهُ سرّه) کے صاحبزادے عزالدین الحکیم سے ملاقات کی۔
انھوں نے کہا، "ہمارے اس دورے میں مقدس شہر کوفہ بھی شامل تھا، جہاں وفد کو کوفہ کی عظیم مسجد اور اس سے متصل مزارات میں حاضری اور ان کے جنرل سیکرٹریٹس کا دورہ کرنےاعزاز بھی حاصل کیا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: