روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی خیر الجود کمپنی بصرہ انٹرنیشنل فیئر کے تیسرے ایڈیشن میں بھرپورشرکت کرتے ہوئے نمائش میں اپنی متنوع اور ممتاز مصنوعات پیش کر رہی ہے۔۔
کمپنی کے مارکیٹنگ اور سیلز کے ڈائریکٹر انجینئر فلاح الفاتلی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "کمپنی صارفین سے رابطے میں رہنے اور ان کے خیالات اور تجاویز کو جاننے کے لیے نمائشوں اور شاپنگ فیسٹیولز میں شرکت کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتی ہے۔ ایسی نمائشوں میں شرکت ایک طرف اپنی مصنوعات متعارف کروانے اور پروڈکشن اپ ڈیٹس دکھانے کا ذریعہ ہیں تو دوسری طرف، نمائش میں آنے والوں کو وہ چیزیں فراہم کرنے کا موقع فراہم کرتیں ہیں جو انہیں براہ راست کمپنی سے درکار ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا، "پویلین میں کمپنی کی متنوع گھریلو، صنعتی اور طبی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں جو کہ معیاری، ماحول دوست اور بجٹ فرینڈلی ہونے کی وجہ سےوزیٹرز کی اولین پسند ہیں۔"
بہت سے بصری خاندانوں اور نمائش میں آنے والوں نے خیر الجود کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ مصنوعات کے معیار کی تعریف کی اورمقامی مارکیٹ میں ایک اہم اضافہ قرار دیا، کیونکہ ان مصنوعات نے معیار اور رعایتی قیمت کے لحاظ سے درآمد شدہ مصنوعات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔