ام البنین (س) وویمن لائبریری کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کے لئے ثقافتی اور تفریحی پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک ام البنین (س) وویمن لائبریری نے موسم گرما کی تعطیلات کے لئے اپنے ثقافتی اور تفریحی پروگرام کے لیے رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ پروگرام (12 سے 16) سال کی عمر کی لڑکیوں کے فارغ وقت کو ثمر آور بنانے کے لیے ہے۔

لائبریری کی ڈائریکٹر سیدہ ابتسام عطا نے الکفیل کو بتایا کہ یہ پروگرام ان پروگراموں میں سے ایک ہے جو لائبریری گرمیوں کی تعطیلات کے دوران منعقد کرتی ہے۔ یہ ایک متنوع پروگرام ہے جو پورے مہینے میں ہفتے میں چار دن روضہ مبارک حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے مقدس صحن میں منعقد کیا جاتا ہے۔

پروگرام کئی حصوں پر مشتمل ہے، جن میں سے سب سے اہم درج ذیل ہیں:

-زبان و بیان کی مہارتوں کو ترقی دینے کے لیے حوصلہ افزائی کا کورس
- کمپیوٹر کورس بشمول ونڈوز، ورڈ اور پاورپوائنٹ۔
- فوٹوگرافی کے بنیادی اصولوں پر مشتمل تربیتی کورس
- ثقافتی اور فکری فلمیں۔
- یاداشت کو مضبوط بنانے اور ذہانت بڑھانے کے لیے گیمز
- تفریحی پروگرام جیسے کروشیٹ ٹریننگ، پینٹنگ، تفریحی دورے، عجائب گھر کا دورہ، حضرت ابوالفضل عباس علیہ السلام کے مضیف میں ضیافت، تحائف کی تقسیم اور شرکاء کے لیے مفت ٹرانسپورٹ کی فراہمی۔


عطا نے کہا، رجسٹریشن درج ذیل لنک کے ذریعے ہے:

https://alkafeel.net/women_library/#/art/12460

رجسٹریشن 6 جون تک جاری رہے گی۔ مزید معلومات اور وضاحت کے لیے مندرجہ ذیل نمبر (009647602363311) پر واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کے ذریعے رابطہ کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: