ایران کی تہران یونیورسٹی کے اعلی سطحی وفد کا الکفیل یونیورسٹی کا دورہ

ایران کی تہران یونیورسٹی کے اعلی سطحی وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد علمی اور سائنسی تحقیق و ترقی کے فروغ کے لئے دونوں اداروں کے درمیان مضبوط روابط اور تعاون کا فروغ ہے۔
الکفیل یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر نوراس محمد شاہد الدہان نے اپنے معاون برائے سائنسی امور اور متعدد فیکلٹیوں کے ڈینز اور ان کے معاونین کے ہمراہ ایرانی یونیورسٹی کے اعلی سطحی وفد سے ملاقات کی۔

الکفیل یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر نوراس محمد شاہد الدہان نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "یونیورسٹی کے دروازے تمام ملکی و غیر ملکی تعلیمی اداروں اور علمی وفود کے استقبال کے لیے کھلے ہیں۔ ہم نے اس ملاقات کے دوران وفد کو یونیورسٹی کے اہم اہداف اور منصوبوں کے بارے میں بریف کیا گیا اور ان علمی منصوبے کو اپنانے میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وژن، خدمات اور تعاون کے بارے میں بھی بات کی گئی۔

اس علمی وفد کے سربراہ اور اور تہران یانیورسٹی میں بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن پروفیسرمحمد حسن صادقی نے الکفیل نیٹ ورک کو وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "یہ دورہ دونوں تعلیمی اداروں کے لیے نئے افق کھولنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس دورے کا مقصد دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان علمی اور ثقافتی تعاون کا فروغ، سائنسی تجربات کا تبادلہ کرنا اور مختلف شعبوں میں مشترکہ سائنسی تحقیق کا قیام ہے۔
اس دورے کے اختتام پر وفد نے العمید یونیورسٹی کے اعلی تعلیمی معیار، جدید ترین علمی و تحقیقی سہولیات اور تدریسی عملے کی جانب سے ڈیجیٹل طریقہ تدریس اور ای لرننگ کی تعریف کی۔ وفد نے مختصرعرصے میں یونیورسٹی کی شاندار کارکردگی اور کامیابیاں حاصل کرنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

وفد نے الکفیل یونیورسٹی کے صدر اور اس کے تدریسی عملے کا شکریہ ادا کیا، اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی علمی و تعلیمی خدمات اورتعلیمی منصوبوں کو بےحد سراہا اور الکفیل یونیورسٹی کو تہران یونیورسٹی کا دورہ کرنے کی کی دعوت دی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: