روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےخواتین کی مذہبی رہنمائی ڈویژن سے وابستہ قرآن یونٹ نے نوعمربچیوں کے لیے (ینابیع الرحمه) قرآن پروگرام کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز کا اعلان کیا۔
یونٹ کے سربراہ، فاطمہ الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ (ینابیع الرحمه) قرآن پروگرام کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی کی خصوصی ہدایت پرکیا گیا ہے تاکہ گرمیوں کی تعطیلات کا بامقصد استعمال کیا جا سکے۔ یہ پروگرام کئی حصوں پر مشتمل ہے جو قرآن یونٹ کے عملے کے زیر نگرانی منعقد کیا جا رہا ہے اوراس پروگرام میں (14 اور 15 سال) کی بچیاں شرکت کر رہی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس پروگرام میں تعلیمی، رہنمائی اور مذہبی کورسز جیسے (فقہ، عقائد، قصص القرآن، تلاوت کے قواعد، تفسیر، دستکاری اور خاندانی ثقافت) کے ساتھ ساتھ تفریحی سرگرمیاں اور ادبی و معلوماتی مقابلے بھی شامل ہیں۔
الموسوی نے کہا: "شرکاء کو خوش آمدید کہنے کے پروگرام کا آغاز سورہ یٰسین کی تلاوت سے ہوا اورجس کے بعد حضرت ابوالفضل عباس علیہ السلام کی زیارت کی گئی جس کے بعد حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے اختتام پر الکفیل میوزیم کا بھی دورہ کیا گیا۔