ملک کو خود کفالت کی طرف بڑھنا چاہیے کیونکہ خود کفالت کے ذریعے ہی ملک قائم رہ سکتا ہے (علامہ صافی)

سید احمد صافی
الکفیل ایجوکیشنل انسٹیی ٹیوٹ کی طرف سے دس روزہ تربیتی و تعلیمی ورکشاپ (asp.net) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد صافی نے کہا ہے کہ ملک کو چاہیے کہ خود کفالت کی طرف بڑھے کیونکہ خود کفالت کے حصول اور گروہ بندی و تنگ نظری سے دوری کے ذریعے ہی کوئی بھی ملک قائم رہ سکتا ہے ۔
عراق میں موجود مقدس روضوں اور مزارات کے سافٹ وئیر ماہرین کی صلاحیتوں میں اضافہ اور جدید ٹینالوجی سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل ایجوکشینل انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے 10 تا 20 فروری 2014 بمطابق 10 تا 20 ربیع الثانی 1435ھ کو سید الشھداء کمپلیکس میں ایک تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں عراق کی تحقیق و اعلیٰ تعلیم کی وزارت کے علاوہ بہت سے تعلیمی اداروں کے ارکان شرکت کر رہے ہیں۔
علامہ صافی نے کہا کہ انسان کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ فکری ترقی کے لیے کوشاں رہے۔ ہم یہاں عراق میں اس بات کے خواہشمند ہیں کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کو حاصل کرلیں اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم موجودہ ٹیکنالوجی کو سیکھنے کے ساتھ ساتھ ہر میدان میں انکشافات اور ایجادات کے آفاق کی طرف بڑھیں۔ اس ورکشاپ اور اسی طرح کی بعد میں منعقد ہونے والی ورکشاپس کا مقصد سافٹ وئر کی دنیا میں ہونے والی ترقی کو حرم مبارک کے تحت چلنے والے اداروں میں متعارف کرایا جائے امریکی یونیورسٹی سے آئے ہوئے ڈاکٹر شامل محسن نے (asp.net) ورکشاپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس طرح کی ورکشاپس کے انعقاد کو سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: